حدیث نمبر: 1540Q8
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: قتلِ خطاء میں بھی پہلی قسم خون کے مدعیوں پر ہوگی، وہ پچاس قسمیں کھائیں گے اپنے حصّے کے موافق ترکے میں سے(۱)، اگر قسموں میں کسر پڑے تو جس وارث پر کسر کا زیادہ حصّہ آئے وہ پوری قسم اس کے حصّے میں رکھی جائے گی(۲)۔
حدیث نمبر: 1540Q9
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر مقتول کی وارث صرف عورتیں ہوں تو وہی حلف اٹھا کر دیت لیں گی، اور اگر مقتول کا وارث ایک ہی مرد ہو تو اسی کو پچاس قسمیں دیں گے، اور وہ پچاس قسمیں کھا کر دیت لے لے گا، یہ حکم قتلِ خطاء میں ہے، نہ کہ قتلِ عمد میں۔