کتب حدیثموطا امام مالك رواية يحييٰابوابباب: آزادی میں شرط کرنے کا بیان
حدیث نمبر: Q1269
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جس شخص نے اپنا غلام قطعی طور پر آزاد کردیا یہاں تک کہ اس کی شہادت ہو گئی، اور اس کی حرمت پوری ہو گئی، اور اس کی میراث ثابت ہو گئی، اب اس کے مولیٰ کو نہیں پہنچتا کہ اس پر کسی مال یا خدمت کی شرط لگا دے، یا اس پر کچھ غلامی کا بوجھ ڈالے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنا حصّہ غلام میں سے آزاد کر دے تو اس کی قیمت لگا کر ہر ایک شریک کو موافق حصہ کے آزاد کرے اور غلام اس کے اوپر آزاد ہوجائے گا۔“ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: پس جس صورت میں وہ غلام خاص اسی کی ملک ہے تو زیادہ تر اس کی آزادی پوری کرنے کا حقدار ہوگا اور غلامی کا بوجھ اس پر نہ رکھ سکے گا۔
حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية يحييٰ / كتاب العتق والولاء / حدیث: Q1269
تخریج حدیث «فواد عبدالباقي نمبر: 38 - كِتَابُ الْعِتْقِ وَالْوَلَاءِ-ح: 2»