حدیث نمبر: 1232
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّهُ قَالَ : سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ ، يَقُولُ : " إِنَّ يَزِيدَ بْنَ عَبْدِ الْمَلِكِ فَرَّقَ بَيْنَ رِجَالٍ وَبَيْنَ نِسَائِهِمْ وَكُنَّ، أُمَّهَاتِ أَوْلَادِ رِجَالٍ هَلَكُوا، فَتَزَوَّجُوهُنَّ بَعْدَ حَيْضَةٍ أَوْ حَيْضَتَيْنِ، فَفَرَّقَ بَيْنَهُمْ حَتَّى يَعْتَدُّونَ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا، فَقَالَ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ : سُبْحَانَ اللَّهِ، يَقُولُ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ : وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا سورة البقرة آية 234، مَا هُنَّ مِنَ الْأَزْوَاجِ "
علامہ وحید الزماں
حضرت قاسم بن محمد کہتے تھے کہ یزید بن عبدالملک نے تفریق کردی مردوں اور ان عورتوں کے درمیان جو اُم ولد تھیں، اور جن کے مولیٰ مر گئے تھے، اور انہوں نے ایک حیض یا دو حیض کے بعد نکاح کر لیا تھا۔ اور حکم دیا چار مہینے دس دن عدت کرنے کا۔ تب قاسم بن محمد نے کہا: سبحان اللہ، اللہ تعالیٰ اپنی کتاب میں فرماتا ہے: ”جو لوگ تم میں سے مر جائیں، اور بیبیاں چھوڑ جائیں، وہ چار مہینے دس دن عدت کریں۔“ اور اُم ولد بیبیوں میں داخل نہیں۔
حدیث نمبر: 1233
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ قَالَ: " عِدَّةُ أُمِّ الْوَلَدِ إِذَا تُوُفِّيَ عَنْهَا سَيِّدُهَا، حَيْضَةٌ " . وَحَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " عِدَّةُ أُمِّ الْوَلَدِ إِذَا تُوُفِّيَ عَنْهَا سَيِّدُهَا حَيْضَةٌ " . قَالَ مَالِكٌ: وَهُوَ الْأَمْرُ عِنْدَنَا . قَالَ مَالِكٌ: وَإِنْ لَمْ تَكُنْ مِمَّنْ تَحِيضُ، فَعِدَّتُهَا ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ
علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: اُم ولد کا مولیٰ جب مر جائے تو ایک حیض تک عدت کرے۔
حدیث نمبر: 1234
مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : عِدَّةُ أُمِّ الْوَلَدِ، إِذَا تُوُفِّيَ سَيِّدُهَا، حَيْضَةٌ . ¤ قَالَ مَالِكٌ : وَهُوَ الْأَمْرُ عِنْدَنَا . ¤
علامہ وحید الزماں
قاسم بن محمد سے روایت ہے، وہ کہا کرتے تھے کہ ام ولد لونڈی کا آقا جب فوت ہوجائے تو اس کی عدت ایک حیض ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک یہی حکم ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک یہی حکم ہے۔
حدیث نمبر: 1234B1
قَالَ مَالِكٌ : فَإِنْ لَمْ تَكُنْ مِمَّنْ تَحِيضُ، فَعِدَّتُهَا ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ .
علامہ وحید الزماں
کہا امام مالک رحمہ اللہ نے: اگر اس اُم ولد کو حیض نہ آتا ہو تو تین مہینے تک عدت کرے۔