کتب حدیثموطا امام مالك رواية يحييٰابوابباب: حاملہ لونڈی کو جب طلاق دی جائے اس کے نفقہ کا بیان
حدیث نمبر: 1190Q1
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ آزاد شخص یا غلام لونڈی کو طلاق دے، یا غلام آزاد بی بی کو طلاق دے اگرچہ وہ حاملہ ہو تو اس کا نفقہ اس پر لازم نہ آئے گا، جب طلاق بائن ہو جس میں رجعت نہیں ہو سکتی۔
حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية يحييٰ / كتاب الطلاق / حدیث: 1190Q1
تخریج حدیث «فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 51ق»
حدیث نمبر: 1190Q2
علامہ وحید الزماں
مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر آزاد مرد کسی لونڈی سے نکاح کرے، اور اس سے بچہ پیدا ہو تو دودھ پلوائی کا خرچ خاوند پر نہ ہوگا، بلکہ اس کی ماں کے مالک پر ہوگا، کیونکہ وہ بچہ اس کا غلام ہے، اور اگر غلام کسی لونڈی سے نکاح کرے اور اس سے بچہ پیدا ہو تو دودھ پلوائی کا خرچ غلام پر نہ ہوگا، کیونکہ غلام کو مولیٰ کا مال صرف کرنا اس شخص پر جو مولیٰ کی ملک نہیں بغیر مولیٰ کی اجازت کے ناجائز ہے۔
حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية يحييٰ / كتاب الطلاق / حدیث: 1190Q2
تخریج حدیث «فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 51ق»