کتب حدیث ›
موطا امام مالك رواية يحييٰ › ابواب
› باب: عیدین کی نماز کے اوّل اور بعد نفل نہ پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 436
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، " لَمْ يَكُنْ يُصَلِّي يَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ الصَّلَاةِ وَلَا بَعْدَهَا "
علامہ وحید الزماں
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نہیں پڑھتے تھے نفل قبل نماز عید کے اور نہ بعد نماز کے۔
حدیث نمبر: 437
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، أَنَّهُ بَلَغَهُ ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ ، " كَانَ يَغْدُو إِلَى الْمُصَلَّى بَعْدَ أَنْ يُصَلِّيَ الصُّبْحَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ "
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ حضرت سعید بن مسیّب عیدگاہ کو جاتے تھے نماز صبح کی پڑھ کر قبل طلوع آفتاب کے۔