حدیث نمبر: 373
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْقَارِئِ ، أَنَّهُ قَالَ : رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ " إِذَا أَهْوَى لِيَسْجُدَ مَسَحَ الْحَصْبَاءَ لِمَوْضِعِ جَبْهَتِهِ مَسْحًا خَفِيفًا "
علامہ وحید الزماں
حضرت ابوجعفر قاری سے روایت ہے کہ دیکھا میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو، جب جھکتے تھے سجدہ کرنے کے لیے اور اپنے سجدہ کے مقام سے ہلکے سے کنکریوں کو ہٹا دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 374
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّهُ بَلَغَهُ ، أَنَّ أَبَا ذَرٍّ ، كَانَ يَقُولُ : " مَسْحُ الْحَصْبَاءِ مَسْحَةً وَاحِدَةً وَتَرْكُهَا خَيْرٌ مِنْ حُمْرِ النَّعَمِ "
علامہ وحید الزماں
یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ پہنچا ان کو کہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے تھے: کنکریوں کا ایک بار ہٹانا درست ہے، اور نہ ہٹانا سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔