حدیث نمبر: 128
48- مالك عن ابن شهاب عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة بن مسعود عن عبد الله بن عباس أنه قال: أقبلت راكبا على حمار وأنا يومئذ قد ناهزت الاحتلام ورسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي بالناس بمنى، فمررت بين يدي بعض الصف فنزلت فأرسلت الحمار يرتع ودخلت فى الصف، فلم ينكر ذلك على أحد.
حافظ زبیر علی زئی
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا : میں ایک گدھے پر سوار ہو کر آیا اور میں اس وقت قریب البلوغ تھا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منیٰ میں لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے ۔ پس میں صف کے کچھ حصے کے سامنے سے گزرا پھر میں نے گدھے سے اتر کر اسے چھوڑ دیا تاکہ وہ چرتا پھرے اور میں صف میں داخل ہو گیا ۔ پس کسی ایک نے بھی مجھ پر انکار نہیں کیا۔