حدیث نمبر: 1852
حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لِي خَمْسَةُ أَسْمَاءٍ أَنَا مُحمّدُ، وَأَنا أَحْمَدُ، وَأَنَا الْمَاحِي الّذِي يَمْحُو اللَّهُ بِي الْكُفْرَ، وَأَنَا الْحَاشِرُ الّذِي يُحْشَرُ النّاسُ عَلَى قَدَمَيَّ، وَأَنَا الْعَاقِبُ
علامہ وحید الزماں
محمد بن جبیر بن مطعم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پانچ نام ہیں، محمد (بہت سراہا ہوا)، احمد (سب مخلوقات سے زیادہ تعریف کے لائق)، ماحی (کفر کو مٹانے والا)، میرے ہاتھ سے اللہ کفر کو مٹائے گا، اور حاشر، سب کا حشر میرے قدم پر ہوگا، اور عاقب (خاتم الانبیاء)۔“ صلی اللہ علیہ وسلم تسلیماً کثیراً کثیرا۔