حدیث نمبر: 1833
حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " نَارُ بَنِي آدَمَ الَّتِي يُوقِدُونَ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ "، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ كَانَتْ لَكَافِيَةً، قَالَ : " إِنَّهَا فُضِّلَتْ عَلَيْهَا بِتِسْعَةٍ وَسِتِّينَ جُزْءًا "
علامہ وحید الزماں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”آدمیوں کی آگ جس کو وہ سلگاتے ہیں ایک جز ہے ستر (70) جزوں میں سے جہنم کی آگ کا (یعنی جہنم کی آگ میں اس آگ سے انہتر (69) حصّے زیادہ جلن اور تیزی ہے)۔“ لوگوں نے کہا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! یہی آگ دنیا کی کافی تھی (جلانے کو)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ آگ اس آگ سے انہتر حصّے زیادہ ہے۔“
حدیث نمبر: 1834
وَحَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ عَمِّهِ أَبِي سُهَيْلِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ قَالَ : " أَتَرَوْنَهَا حَمْرَاءَ كَنَارِكُمْ هَذِهِ، لَهِيَ أَسْوَدُ مِنَ الْقَارِ وَالْقَارُ الزِّفْتُ "
علامہ وحید الزماں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم جہنم کی آگ کو سرخ سمجھتے ہو جیسے دنیا کی آگ، وہ قار سے بھی زیادہ سیاہ ہے، اور قار زفت کو کہتے ہیں۔