حدیث نمبر: 1802
حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، قَالَ : كُنَّا إِذَا بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ، يَقُولُ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فِيمَا اسْتَطَعْتُمْ "
علامہ وحید الزماں
حضرت عبداللہ بن دینار سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کر تے ماننے اور اطاعت کرنے پر تو (شفقت اور رحمت سے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”جہاں تک تم کو طاقت ہو۔“
حدیث نمبر: 1803
وَحَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نِسْوَةٍ بَايَعْنَهُ عَلَى الْإِسْلَامِ، فَقُلْنَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ، نُبَايِعُكَ عَلَى أَنْ لَا نُشْرِكَ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَا نَسْرِقَ وَلَا نَزْنِيَ، وَلَا نَقْتُلَ أَوْلَادَنَا، وَلَا نَأْتِيَ بِبُهْتَانٍ نَفْتَرِيهِ بَيْنَ أَيْدِينَا وَأَرْجُلِنَا، وَلَا نَعْصِيَكَ فِي مَعْرُوفٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ وَأَطَقْتُنَّ "، قَالَتْ : فَقُلْنَ : اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَرْحَمُ بِنَا مِنْ أَنْفُسِنَا، هَلُمَّ نُبَايِعْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنِّي لَا أُصَافِحُ النِّسَاءَ، إِنَّمَا قَوْلِي لِمِائَةِ امْرَأَةٍ كَقَوْلِي لِامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ، أَوْ مِثْلِ قَوْلِي لِامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ "
علامہ وحید الزماں
حضرت اُمیمہ بنت رقیقہ سے روایت ہے کہ اس نے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی بہت سی عورتوں میں جو بیعت کرنے کو آئی تھیں دین اسلام پر، ان عورتوں نے کہا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کرتی ہیں اس بات پر کہ شریک نہ کریں گی ساتھ اللہ کے کسی چیز کو، اور نہ چوری کریں گی، اور نہ زنا کریں گی، اور نہ اپنی اولاد کو ماریں گی، اور نہ بہتان باندھیں گی اپنی اپنی طرف سے کسی پر، اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کریں گی شرع کے کام میں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (کمالِ شفقت اور محبت سے) فرمایا: ”جہاں تک تمہاری طاقت یا قدرت ہے۔“ وہ عورتیں بولیں: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! اللہ اور اس کا رسول ہم پر زیادہ شفقت رکھتا ہے خود ہم سے۔ آیئے ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہاتھ ملائیں۔ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتا۔ میرا کہہ دینا سو عورتوں سے ایسا ہے جیسا کہ ایک عورت سے۔“
حدیث نمبر: 1804
وَحَدَّثَنِي وَحَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَتَبَ إِلَى عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ يُبَايِعُهُ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ : " بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، أَمَّا بَعْدُ، لِعَبْدِ اللَّهِ عَبْدِ الْمَلِكِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ سَلَامٌ عَلَيْكَ، فَإِنِّي أَحْمَدُ إِلَيْكَ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، وَأُقِرُّ لَكَ بِالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ عَلَى سُنَّةِ اللَّهِ وَسُنَّةِ رَسُولِهِ، فِيمَا اسْتَطَعْتُ "
علامہ وحید الزماں
حضرت عبداللہ بن دینار سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے عبدالملک بن مروان کو لکھا بیعت نامہ اس مضمون سے: بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ اللہ جل جلالہُ کے بندے عبدالملک بن مروان کو، جو حاکم ہے مسلمانوں کا، سلام ہو تجھ پر، میں تعریف کرتا ہوں اس اللہ کی جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ہے، اور اقرار کرتا ہوں تیری بات سننے اور اطاعت کرنے کا اللہ جل جلالہُ کے حکم کے موافق، اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنّت کے موافق، جہاں تک کہ مجھے قدرت ہے۔