حدیث نمبر: 1250
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، أَخْبَرَتْهَا : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ عِنْدَهَا، وَأَنَّهَا سَمِعَتْ صَوْتَ رَجُلٍ يَسْتَأْذِنُ فِي بَيْتِ حَفْصَةَ، قَالَتْ عَائِشَةُ : فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا رَجُلٌ يَسْتَأْذِنُ فِي بَيْتِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أُرَاهُ فُلَانًا " لِعَمٍّ لِحَفْصَةَ مِنَ الرَّضَاعَةِ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ كَانَ فُلَانٌ حَيًّا لِعَمِّهَا مِنَ الرَّضَاعَةِ، دَخَلَ عَلَيَّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نَعَمْ، إِنَّ الرَّضَاعَةَ تُحَرِّمُ مَا تُحَرِّمُ الْوِلَادَةُ "
علامہ وحید الزماں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ان کے پاس تھے، اتنے میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک مرد کی آواز سنی جو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے گھر جانے کی اجازت چاہتا تھا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بولیں: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! یہ کون شخص ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں جانا چاہتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں سمجھتا ہوں کہ فلاں شخص ہے۔“ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے رضاعی چچا کا نام لیا۔ جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! اگر میرا رضاعی چچا زندہ ہوتا تو کیا میرے سامنے آتا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، رضاعت حرام کرتی ہے جیسے نسب حرام کرتا ہے۔“
حدیث نمبر: 1251
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَّهَا قَالَتْ : جَاءَ عَمِّي مِنَ الرَّضَاعَةِ يَسْتَأْذِنُ عَلَيَّ، فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ عَلَيَّ، حَتَّى أَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ : " إِنَّهُ عَمُّكِ، فَأْذَنِي لَهُ "، قَالَتْ : فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّمَا أَرْضَعَتْنِي الْمَرْأَةُ وَلَمْ يُرْضِعْنِي الرَّجُلُ، فَقَالَ : " إِنَّهُ عَمُّكِ، فَلْيَلِجْ عَلَيْكِ "، قَالَتْ عَائِشَةُ : وَذَلِكَ بَعْدَ مَا ضُرِبَ عَلَيْنَا الْحِجَابُ . وَقَالَتْ عَائِشَةُ : " يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنَ الْوِلَادَةِ "
علامہ وحید الزماں
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میرا رضاعی چچا میرے پاس آیا اور مجھ سے اندر آنے کی اجازت مانگی، میں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھے بغیر اجازت نہ دوں گی۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے، تو پوچھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تیرا چچا ہے، تو اس کو آنے کی اجازت دے دے۔“ میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! مجھ کو تو عورت نے دودھ پلایا تھا، مرد کا اس سے کیا تعلق؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تیرا چچا ہے، بے شک تیرے پاس آئے گا۔“ اور یہ گفتگو اس وقت کی ہے جب آیتِ حجاب اُتر چکی تھی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: جو رشتے نسب سے حرام ہیں وہ رضاعت سے بھی حرام ہیں۔
حدیث نمبر: 1252
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ : أَنَّ أَفْلَحَ أَخَا أَبِي الْقُعَيْسِ جَاءَ يَسْتَأْذِنُ عَلَيْهَا وَهُوَ عَمُّهَا مِنَ الرَّضَاعَةِ، بَعْدَ أَنْ أُنْزِلَ الْحِجَابُ، قَالَتْ : فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ عَلَيَّ، فَلَمَّا جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرْتُهُ بِالَّذِي صَنَعْتُ، " فَأَمَرَنِي أَنْ آذَنَ لَهُ عَلَيَّ "
علامہ وحید الزماں
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میرا رضاعی چچا افلح میرے پاس آیا آیتِ حجاب کے اُترنے کے بعد، میں نے اس کو اندر آنے کی اجازت نہ دی، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس واقعہ کی خبر دی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو اجازت دو آنے کی۔“
حدیث نمبر: 1253
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ الدِّيلِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : " مَا كَانَ فِي الْحَوْلَيْنِ، وَإِنْ كَانَ مَصَّةً وَاحِدَةً فَهُوَ يُحَرِّمُ "
علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے تھے: دو برس کے اندر بچہ اگر ایک دفعہ بھی دودھ چوسے تو رضاعت کی حرمت ثابت ہوگی۔
حدیث نمبر: 1254
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ كَانَتْ لَهُ امْرَأَتَانِ، فَأَرْضَعَتْ إِحْدَاهُمَا غُلَامًا، وَأَرْضَعَتِ الْأُخْرَى جَارِيَةً، فَقِيلَ لَهُ : هَلْ يَتَزَوَّجُ الْغُلَامُ الْجَارِيَةَ ؟ فَقَالَ : " لَا، اللِّقَاحُ وَاحِدٌ "
علامہ وحید الزماں
حضرت عمرو بن شرید سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال ہوا: اگر ایک شخص کی دو بیبیاں ہوں ان میں سے ایک بی بی ایک لڑکے کو دودھ پلائے اور دوسری بی بی ایک لڑکی کو، کیا اس لڑکے کا نکاح اس لڑکی سے درست ہے؟ جواب دیا: درست نہیں کیونکہ دونوں کا باپ ایک ہی ہے۔
حدیث نمبر: 1255
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، كَانَ يَقُولُ : " لَا رَضَاعَةَ إِلَّا لِمَنْ أُرْضِعَ فِي الصِّغَرِ، وَلَا رَضَاعَةَ لِكَبِيرٍ "
علامہ وحید الزماں
نافع بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے: رضاعت وہی ہے جو دو برس کے اندر ہو، اس کے بعد رضاعت ثابت نہیں ہوتی۔
حدیث نمبر: 1256
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ أَرْسَلَتْ بِهِ وَهُوَ يَرْضَعُ إِلَى أُخْتِهَا أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، فَقَالَتْ : " أَرْضِعِيهِ عَشْرَ رَضَعَاتٍ حَتَّى يَدْخُلَ عَلَيَّ "، قَالَ سَالِمٌ : فَأَرْضَعَتْنِي أُمُّ كُلْثُومٍ ثَلَاثَ رَضَعَاتٍ ثُمَّ مَرِضَتْ، فَلَمْ تُرْضِعْنِي غَيْرَ ثَلَاثِ رَضَعَاتٍ، فَلَمْ أَكُنْ أَدْخُلُ عَلَى عَائِشَةَ مِنْ أَجْلِ أَنَّ أُمَّ كُلْثُومٍ لَمْ تُتِمّ لِي عَشْرَ رَضَعَاتٍ
علامہ وحید الزماں
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سالم بن عبداللہ کو جب وہ شیر خوار تھے، اپنی بہن اُم کلثوم کے پاس بھیجا، اس لئے کہ دس بار اس کو دودھ پلائیں، تو بغیر پردہ کے میرے سامنے آجائیں، سالم نے کہا: اُم کلثوم نے مجھ کو تین بار دودھ پلایا، بعد اس کے وہ بیمار ہو گئیں، اس لئے میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے نہیں جاتا کیونکہ میں نے اُم کلثوم کا دس بار دودھ نہیں پیا تھا۔
حدیث نمبر: 1257
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ أَبِي عُبَيْدٍ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّ حَفْصَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ " أَرْسَلَتْ بِعَاصِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ إِلَى أُخْتِهَا فَاطِمَةَ بِنْتِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ تُرْضِعُهُ عَشْرَ رَضَعَاتٍ لِيَدْخُلَ عَلَيْهَا، وَهُوَ صَغِيرٌ يَرْضَعُ، فَفَعَلَتْ، فَكَانَ يَدْخُلُ عَلَيْهَا "
علامہ وحید الزماں
نافع بیان کرتے ہیں کہ صفیہ بن ابی عبید سے روایت ہے کہ اُم المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے عاصم بن عبداللہ بن سعد کو جب وہ شیر خوار تھے اپنی بہن سیدہ فاطمہ بنت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہا کے پاس بھیجا تاکہ ان کو دس مرتبہ دودھ پلائیں، جب وہ بڑے ہو جائیں تو ان کے سامنے ہوا کریں۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عاصم کو دودھ پلا دیا، پھر عاصم جب بڑے ہوئے تو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا ان کے سامنے ہو جایا کرتیں۔
حدیث نمبر: 1258
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَانَ يَدْخُلُ عَلَيْهَا مَنْ أَرْضَعَتْهُ أَخَوَاتُهَا، وَبَنَاتُ أَخِيهَا، وَلَا يَدْخُلُ عَلَيْهَا مَنْ أَرْضَعَهُ نِسَاءُ إِخْوَتِهَا "
علامہ وحید الزماں
حضرت قاسم بن محمد سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سامنے ہوتیں ان لوگوں کے جن کو دودھ پلایا تھا ان کی بہنوں اور بھتیجیوں نے، اور نہیں سامنے ہوتی تھیں ان لوگوں کے جن کو دودھ پلایا تھا ان کی بھاوجوں نے۔
حدیث نمبر: 1259
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ، أَنَّهُ سَأَلَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ عَنِ الرَّضَاعَةِ، فَقَالَ سَعِيدٌ : " كُلُّ مَا كَانَ فِي الْحَوْلَيْنِ، وَإِنْ كَانَتْ قَطْرَةً وَاحِدَةً فَهُوَ يُحَرِّمُ، وَمَا كَانَ بَعْدَ الْحَوْلَيْنِ فَإِنَّمَا هُوَ طَعَامٌ يَأْكُلُهُ " ، قَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُقْبَةَ : ثُمَّ سَأَلْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ ، فَقَالَ مِثْلَ مَا قَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ
علامہ وحید الزماں
ابراہیم بن عتبہ نے سعید بن مسیّب سے پوچھا رضاعت کا حکم؟ سعید نے کہا: جو رضاعت دو برس کے اندر ہو اس سے حرمت ثابت ہو جائے گی اگرچہ ایک قطرہ ہو، اور جو دو برس کے بعد ہو اس سے حرمت ثابت نہ ہوگی، بلکہ وہ مثل اور کھانوں کے ہے۔ ابراہیم نے کہا: پھر میں نے عروہ بن زبیر سے پوچھا، انہوں نے بھی ایسا ہی کہا۔
حدیث نمبر: 1260
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّهُ قَالَ : سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ ، يَقُولُ : " لَا رَضَاعَةَ إِلَّا مَا كَانَ فِي الْمَهْدِ، وَإِلَّا مَا أَنْبَتَ اللَّحْمَ وَالدَّمَ "
علامہ وحید الزماں
یحییٰ بن سعید نے کہا: سعید بن مسیّب کہتے تھے: رضاعت وہی ہے جو بچپن میں ہو جب بچہ جھولی میں رہتا ہو، اور اس رضاعت سے خون اور گوشت بڑھے۔
حدیث نمبر: 1261
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : " الرَّضَاعَةُ قَلِيلُهَا وَكَثِيرُهَا تُحَرِّمُ، وَالرَّضَاعَةُ مِنْ قِبَلِ الرِّجَالِ تُحَرِّمُ " . قَالَ يَحْيَى : وَسَمِعْتُ مَالِكًا، يَقُولُ : الرَّضَاعَةُ قَلِيلُهَا وَكَثِيرُهَا إِذَا كَانَ فِي الْحَوْلَيْنِ تُحَرِّمُ، فَأَمَّا مَا كَانَ بَعْدَ الْحَوْلَيْنِ، فَإِنَّ قَلِيلَهُ وَكَثِيرَهُ لَا يُحَرِّمُ شَيْئًا، وَإِنَّمَا هُوَ بِمَنْزِلَةِ الطَّعَامِ
علامہ وحید الزماں
ابن شہاب کہتے تھے: رضاعت تھوڑی ہو یا زیادہ حرمت ثابت کر دیتی ہے، اور رضاعت مردوں کی طرف سے بھی حرمت ثابت کر دیتی ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: دو برس کے اندر رضاعت قلیل ہو یا کثیر حرمت ثابت کر دتیی ہے، اور دو برس کے بعد کی رضاعت سے حرمت ثابت نہیں ہوتی، بلکہ وہ مثل اور کھانوں کے ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: دو برس کے اندر رضاعت قلیل ہو یا کثیر حرمت ثابت کر دتیی ہے، اور دو برس کے بعد کی رضاعت سے حرمت ثابت نہیں ہوتی، بلکہ وہ مثل اور کھانوں کے ہے۔