حدیث نمبر: 1159
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ شِهَابٍ عَنْ ظِهَارِ الْعَبْدِ، فَقَالَ : " نَحْوُ ظِهَارِ الْحُرِّ " .
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے ابن شہاب رحمہ اللہ سے پوچھا غلام کے ظہار کا حال۔ تو انہوں نے کہا: آزاد کی طرح ہے۔
حدیث نمبر: 1159B1
قَالَ مَالِكٌ : يُرِيدُ أَنَّهُ يَقَعُ عَلَيْهِ كَمَا يَقَعُ عَلَى الْحُرِّ . قَالَ مَالِكٌ : وَظِهَارُ الْعَبْدِ عَلَيْهِ وَاجِبٌ، وَصِيَامُ الْعَبْدِ فِي الظِّهَارِ شَهْرَانِ . قَالَ مَالِكٌ فِي الْعَبْدِ يَتَظَاهَرُ مِنَ امْرَأَتِهِ : إِنَّهُ لَا يَدْخُلُ عَلَيْهِ إِيلَاءٌ، وَذَلِكَ أَنَّهُ لَوْ ذَهَبَ يَصُومُ صِيَامَ كَفَّارَةِ الْمُتَظَاهِرِ، دَخَلَ عَلَيْهِ طَلَاقُ الْإِيلَاءِ قَبْلَ أَنْ يَفْرُغَ مِنْ صِيَامِهِ
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: غلام پر بھی کفارہ لازم آتا ہے جیسے آزد پر۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: غلام بھی ظہار میں دو مہینے روزے رکھے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: غلام کے ظہار میں ایلاء شریک نہ ہوگا، کیونکہ غلام جب دو مہینے کے روزے رکھے گا ایلاء کی طلاق پہلے ہی پڑ جائے گی۔