حدیث نمبر: 1024
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَدْرَكَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَهُوَ يَسِيرُ فِي رَكْبٍ، وَهُوَ يَحْلِفُ بِأَبِيهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ فَمَنْ كَانَ حَالِفًا فَلْيَحْلِفْ بِاللَّهِ أَوْ لِيَصْمُتْ "
علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے، اور وہ جا رہے تھے سواروں میں اور قسم کھا رہے تھے اپنے باپ کی، فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے: اللہ جل جلالہُ منع کرتا ہے تم کو اس بات سے کہ قسم کھاؤ تم اپنے باپوں کی، جو شخص تم میں سے قسم کھانا چاہے تو اللہ کی قسم کھائے یا چپ رہے۔
حدیث نمبر: 1025
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَقُولُ : " لَا، وَمُقَلِّبِ الْقُلُوبِ "
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”قسم مقلب القلوب (دلوں کو پھیرنے والے) کی۔“
حدیث نمبر: 1026
وَحدَّثنِي، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عُثمْانَ بْنِ حَفْص بْنِ عُمَرَ بْنِ خَلْدةَ ، عَنْ ابْنِ شهِاب ، أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ أَبَا لُبابَةَ بْنَ عَبْدَ الْمُنْذِرِ حيِنَ تَابَ اللَّهُ علَيْهِ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَهْجُرُ دَارَ قَوْمِى الَّتِي أَصَبْتُ فِيهَا الذَّنْبَ، وَأُجَاوِرُكَ وَأَنخْلِعُ مِنْ مَالِي صَدَقََةًً إِلى اللَّهِ، وَإلَى رَسُولِهِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يُجْزِيكَ مِنْ ذَلِكَ الثُّلُثُ "
علامہ وحید الزماں
ابن شہاب سے روایت ہے کہ ابولبابہ کی توبہ جب اللہ نے قبول کی تو انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! کیا چھوڑ دوں میں اپنی قوم کے گھر کو جس میں میں نے گناہ کیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب رہوں، اور اپنے مال میں سے صدقہ نکالوں اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے؟ تو فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے: تہائی مال تجھ کو اپنے مال میں سے صدقہ نکالنا کافی ہے۔
حدیث نمبر: 1027
وَحدََّثَنِي، عَنْ وَحدََّثَنِي، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَيُّوبَ بْنَ مُوسَى ، عَنْ مَنصْوُرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَجَبِيِّ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِين رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنهَّا سئُلَتْ عَنْ رَجُلٍ، قَال : مَالِي فِي رِتَاجِ الْكعْبةِ، فَقََالَتْ عَائِشةُ : " يُكفِّرُهُ مَا يُكَفِّرُ الْيَمِينَ " . قَالَ مَالِك فِي الَّذِي يَقُولُ : مَالِي فِي سبَيِلِ اللَّهِ ثُمَّ يَحْنَثُ، قَال : يَجعْلَ ثلُثُ مَالِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَذَلِكَ لِلَّذى جَاءَ عَنْ رَسوُلِ اللَّهِ صلَّى اللَّهُ عَليَه وَسَلَّمَ فِي أَمْرِ أَبِى لُبَابَةَ
علامہ وحید الزماں
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال ہوا: ایک شخص نے کہا: مال میرا کعبہ کے دروازے پر وقف ہے۔ انہوں نے کہا: اس میں کفارہ قسم کا لازم آئے گا۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو شخص یہ کہے کہ مال میرا اللہ کی راہ میں ہے تو تہائی مال صدقہ کرے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابولبابہ کو ایسا ہی حکم کیا۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو شخص یہ کہے کہ مال میرا اللہ کی راہ میں ہے تو تہائی مال صدقہ کرے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابولبابہ کو ایسا ہی حکم کیا۔