حدیث نمبر: 910
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّهُ قَالَ : زَعَمُوا أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، " كَانَ يَبْعَثُ رِجَالًا، يُدْخِلُونَ النَّاسَ مِنْ وَرَاءِ الْعَقَبَةِ "
علامہ وحید الزماں
نافع سے روایت ہے کہ لوگوں نے کہا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ چند آدمیوں کو مقرر کرتے اس بات پر کہ لوگوں کو پھیر دیں منیٰ کی طرف جمرۂ عقبہ کے پیچھے سے۔
حدیث نمبر: 911
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ : " لَا يَبِيتَنَّ أَحَدٌ مِنَ الْحَاجِّ لَيَالِيَ مِنًى مِنْ وَرَاءِ الْعَقَبَةِ "
علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کوئی حاجی منیٰ کی راتوں میں جمرۂ عقبہ کے اُدھر نہ رہے۔
حدیث نمبر: 912
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ، فِي الْبَيْتُوتَةِ بِمَكَّةَ لَيَالِيَ مِنًى : " لَا يَبِيتَنَّ أَحَدٌ إِلَّا بِمِنًى "
علامہ وحید الزماں
حضرت ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ ان کے باپ حضرت عروہ بن زبیر نے کہا کہ منیٰ کی راتوں میں کوئی مکہ میں نہ رہے بلکہ منیٰ میں رہے۔