حدیث نمبر: 880
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ : سُئِلَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، وَأَنَا جَالِسٌ مَعَهُ، كَيْفَ كَانَ يَسِيرُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ حِينَ دَفَعَ ؟ قَالَ : " كَانَ يَسِيرُ الْعَنَقَ فَإِذَا وَجَدَ فَجْوَةً نَصَّ " .¤قَالَ مَالِك : قَالَ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ : وَالنَّصُّ فَوْقَ الْعَنَقِ
علامہ وحید الزماں
حضرت عروہ بن زبیر نے کہا کہ سوال ہوا سیدنا اُسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے اور میں بیٹھا تھا پاس ان کے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حجِ وداع میں کس طرح چلاتے تھے اونٹ کو؟ کہا انہوں نے: چلاتے تھے ذرا تیز، جب جگہ پاتے تو خوب دوڑا کر چلاتے تھے۔
کہا امام مالک رحمہ اللہ نے: کہا ہشام نے: نص عنق سے زیادہ ہے۔
کہا امام مالک رحمہ اللہ نے: کہا ہشام نے: نص عنق سے زیادہ ہے۔
حدیث نمبر: 881
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، " كَانَ يُحَرِّكُ رَاحِلَتَهُ فِي بَطْنِ مُحَسِّرٍ قَدْرَ رَمْيِهِ بِحَجَرٍ "
علامہ وحید الزماں
حضرت نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تیز کرتے تھے اپنے اونٹ کو بطنِ محسر میں ایک ڈھیلے کی مار تک۔