حدیث نمبر: 807
حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " رَمَلَ مِنْ الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ حَتَّى انْتَهَى إِلَيْهِ ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ " .¤ قَالَ مَالِك : وَذَلِكَ الْأَمْرُ الَّذِي لَمْ يَزَلْ عَلَيْهِ أَهْلُ الْعِلْمِ بِبَلَدِنَا
علامہ وحید الزماں
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: دیکھا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہ رمل کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجرِ اسود سے حجرِ اسود تک تین پھیروں میں۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمارے شہر کے علماء کا عمل اسی پر ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمارے شہر کے علماء کا عمل اسی پر ہے۔
حدیث نمبر: 808
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ " كَانَ يَرْمُلُ مِنْ الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ إِلَى الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ وَيَمْشِي أَرْبَعَةَ أَطْوَافٍ "
علامہ وحید الزماں
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما رمل کرتے تھے حجرِ اسود سے حجرِ اسود تک تین پھیروں میں، اور باقی چار پھیروں میں معمولی چال سے چلتے تھے۔
حدیث نمبر: 809
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَنَّ أَبَاهُ كَانَ إِذَا طَافَ بِالْبَيْتِ يَسْعَى الْأَشْوَاطَ الثَّلَاثَةَ ، يَقُولُ : " اللَّهُمَّ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَا وَأَنْتَ تُحْيِي بَعْدَ مَا أَمَتَّا " يَخْفِضُ صَوْتَهُ بِذَلِكَ
علامہ وحید الزماں
حضرت عروہ بن زبیر جب طواف کرتے خانۂ کعبہ کا تو دوڑ کر چلتے تین پھیروں میں، اور آہستہ سے کہتے: اے اللہ! سوائے تیرے کوئی سچا معبود نہیں، اور جِلا دے گا ہم کو بعد مرنے کے۔
حدیث نمبر: 810
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ " رَأَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ أَحْرَمَ بِعُمْرَةٍ مِنْ التَّنْعِيمِ ، قَالَ : ثُمَّ رَأَيْتُهُ يَسْعَى حَوْلَ الْبَيْتِ الْأَشْوَاطَ الثَّلَاثَةَ "
علامہ وحید الزماں
حضرت عروہ بن زبیر نے دیکھا سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو، انہوں نے احرام باندھا عمرہ کا تنعیم سے، پھر دیکھا کہ وہ دوڑ کر چلتے ہیں پہلے تین پھیروں میں گرد خانۂ کعبہ کے۔
حدیث نمبر: 811
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا أَحْرَمَ مِنْ مَكَّةَ لَمْ يَطُفْ بِالْبَيْتِ وَلَا بَيْنَ الصَّفَا ، وَالْمَرْوَةِ حَتَّى يَرْجِعَ مِنْ مِنًى ، وَكَانَ لَا يَرْمُلُ إِذَا طَافَ حَوْلَ الْبَيْتِ إِذَا أَحْرَمَ مِنْ مَكَّةَ "
علامہ وحید الزماں
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب احرام باندھتے مکہ سے تو طواف نہ کرتے بیت اللہ کا اور نہ سعی کرتے صفا مروہ کے درمیان میں، یہاں تک کہ لوٹتے منیٰ سے اور نہ رمل کرتے۔