حدیث نمبر: 715
حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ " كَانَ يَكْرَهُ لُبْسَ الْمِنْطَقَةِ لِلْمُحْرِمِ "
علامہ وحید الزماں
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما مکروہ جانتے تھے پیٹی کا باندھنا واسطے محرم کے۔
حدیث نمبر: 716
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ ، يَقُولُ فِي الْمِنْطَقَةِ يَلْبَسُهَا الْمُحْرِمُ تَحْتَ ثِيَابِهِ : " أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِذَلِكَ إِذَا جَعَلَ طَرَفَيْهَا جَمِيعًا سُيُورًا يَعْقِدُ بَعْضَهَا إِلَى بَعْضٍ " . ¤قَالَ مَالِك : وَهَذَا أَحَبُّ مَا سَمِعْتُ إِلَيَّ فِي ذَلِكَ
علامہ وحید الزماں
یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ سعید بن مسیّب کہتے تھے کہ اگر محرم اپنے کپڑوں کے نیچے پیٹی باندھے تو کچھ قباحت نہیں، جب اس کے دونوں کناروں میں تسمے ہوں، وہ ایک دوسرے سے باندھ دیے جاتے ہوں۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ روایت میں نے بہت اچھی سنی ہے اس باب میں۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ روایت میں نے بہت اچھی سنی ہے اس باب میں۔