حدیث نمبر: 670
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، أَنَّهُ قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ وَهُوَ يُسْأَلُ عَنِ الْكَنْزِ مَا هُوَ ؟ فَقَالَ : " هُوَ الْمَالُ الَّذِي لَا تُؤَدَّى مِنْهُ الزَّكَاةُ "
علامہ وحید الزماں
عبداللہ بن دینار سے روایت ہے کہ انہوں نے سنا سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کسی نے پوچھا: کنز کسے کہتے ہیں؟ جواب دیا: کنز وہ مال ہے جس کی زکوٰہ نہ دی جائے۔
حدیث نمبر: 671
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : " مَنْ كَانَ عِنْدَهُ مَالٌ لَمْ يُؤَدِّ زَكَاتَهُ ، مُثِّلَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ لَهُ زَبِيبَتَانِ ، يَطْلُبُهُ حَتَّى يُمْكِنَهُ يَقُولُ أَنَا كَنْزُكَ "
علامہ وحید الزماں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے تھے: جس شخص کے پاس مال ہو اور وہ اس کی زکوٰہ ادا نہ کرے، تو قیامت کے روز وہ مال ایک گنجے سانپ کی صورت بنے گا جس کی دو آنکھوں پر سیاہ داغ ہوں گے، اور ڈھونڈے گا اپنے مالک کو یہاں تک کہ پائے گا اس کو۔ پھر کہے گا اس سے: میں تیرا مال ہوں جس کی زکوٰۃ تو نے نہیں دی تھی۔