حدیث نمبر: 530
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، أَنَّهَا قَالَتْ لِأَهْلِهَا : " أَجْمِرُوا ثِيَابِي إِذَا مِتُّ ثُمَّ حَنِّطُونِي ، وَلَا تَذُرُّوا عَلَى كَفَنِي حِنَاطًا وَلَا تَتْبَعُونِي بِنَارٍ "
علامہ وحید الزماں
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا نے کہا اپنے گھر والوں سے: میں جب مر جاؤں تو میرے کپڑوں کو خوشبو سے بسانا، پھر میرے بدن پر خوشبو لگانا، لیکن میرے کفن پر نہ چھڑکنا، اور میرے جنازہ کے ساتھ آگ نہ رکھنا۔
حدیث نمبر: 531
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ " نَهَى أَنْ يُتْبَعَ بَعْدَ مَوْتِهِ بِنَارٍ " . قَالَ يَحْيَى : سَمِعْتُ مَالِكًا يَكْرَهُ ذَلِكَ
علامہ وحید الزماں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے منع کیا کہ ان کے جنازے کے ساتھ آگ رکھی جائے۔
یحییٰ نے کہا: میں نے سنا امام مالک رحمہ اللہ بھی برا جانتے تھے اس فعل کو۔
یحییٰ نے کہا: میں نے سنا امام مالک رحمہ اللہ بھی برا جانتے تھے اس فعل کو۔