کتب حدیث ›
موطا امام مالك رواية يحييٰ › ابواب
› باب: عید الفطر میں نماز کو جانے کے اوّل کچھ کھا لینا
حدیث نمبر: 432
حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، " أَنَّهُ كَانَ يَأْكُلُ يَوْمَ عِيدِ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ يَغْدُوَ "
علامہ وحید الزماں
حضرت عروہ بن زبیر عید الفطر کے روز کھانا کھا لیتے قبل نماز کو جانے کے۔
حدیث نمبر: 433
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ ، " أَنَّ النَّاسَ كَانُوا يُؤْمَرُونَ بِالْأَكْلِ يَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ الْغُدُوِّ " . ¤قَالَ مَالِك : وَلَا أَرَى ذَلِكَ عَلَى النَّاسِ فِي الْأَضْحَى
علامہ وحید الزماں
حضرت سعید بن مسیّب سے روایت ہے کہ لوگوں کو حکم ہوتا تھا کھانا کھا لینے کا قبل نماز کو جانے کے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں کھانا کھانا لازم نہیں دیکھتا عید الاضحیٰ میں قبل نماز کے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں کھانا کھانا لازم نہیں دیکھتا عید الاضحیٰ میں قبل نماز کے۔