حدیث نمبر: 377
حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ أَبِي الْمُخَارِقِ الْبَصْرِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ مِنْ كَلَامِ النُّبُوَّةِ : " إِذَا لَمْ تَسْتَحْيِ فَافْعَلْ مَا شِئْتَ ، وَوَضْعُ الْيَدَيْنِ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى فِي الصَّلَاةِ يَضَعُ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى ، وَتَعْجِيلُ الْفِطْرِ ، وَالِاسْتِينَاءُ بِالسَّحُورِ "
علامہ وحید الزماں
حضرت عبدالکریم سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا : نبوت کی باتوں میں سے یہ بات ہے کہ جب تجھے حیاء نہ ہو تو جو جی چاہے کر، اور نماز میں داہنا ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھنا، اور روزہ جلدی افطار کرنا، اور سحری کھانے میں دیر کرنا (یعنی صبح کے قریب کھانا)۔
حدیث نمبر: 378
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ أَبِي حَازِمِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّهُ قَالَ : " كَانَ النَّاسُ يُؤْمَرُونَ ، أَنْ يَضَعَ الرَّجُلُ الْيَدَ الْيُمْنَى عَلَى ذِرَاعِهِ الْيُسْرَى فِي الصَّلَاةِ " . قَالَ أَبُو حَازِمٍ : لَا أَعْلَمُ إِلَّا أَنَّهُ يَنْمِي ذَلِكَ
علامہ وحید الزماں
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگ حکم کیے جاتے تھے نماز میں داہنا ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھنے کا۔ کہا ابوحازم نے کہ میں سمجھتا ہوں سیدنا سہل رضی اللہ عنہ اس حدیث کو مرفوع کرتے تھے۔