کتب حدیث ›
موطا امام مالك رواية يحييٰ › ابواب
› باب: سفر میں رات اور دن کو نفل پڑھنے کا بیان اور جانور پر نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 350
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، " أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ يُصَلِّي مَعَ صَلَاةِ الْفَرِيضَةِ فِي السَّفَرِ شَيْئًا قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا ، إِلَّا مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ ، فَإِنَّهُ كَانَ يُصَلِّي عَلَى الْأَرْضِ ، وَعَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ "
علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سفر میں فرض کے ساتھ نفل نہیں پڑھتے تھے، نہ آگے فرض کے نہ بعد فرض کے، مگر رات کو زمیں پر اتر کے، اور کبھی اونٹ ہی پر نفل پڑھتے تھےو اگرچہ منہ اونٹ کا قبلہ کی طرف نہ ہوتا۔
حدیث نمبر: 351
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، أَنَّهُ بَلَغَهُ ، أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ ، وَعُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ ، وَأَبَا بَكْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ كَانُوا يَتَنَفَّلُونَ فِي السَّفَرِ . ¤ قَالَ يَحْيَى: وَسُئِلَ مَالِك عَنِ النَّافِلَةِ فِي السَّفَرِ فَقَالَ: لَا بَأْسَ بِذَلِكَ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ، وَقَدْ بَلَغَنِي أَنَّ بَعْضَ أَهْلِ الْعِلْمِ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ حضرت قاسم بن محمد اور حضرت عروہ بن زبیر اور حضرت ابوبکر بن عبدالرحمٰن نفل پڑھا کرتے تھے سفر میں۔
امام مالک رحمہ سے پوچھا گیا سفر میں نفل پڑھنے کا؟ تو جواب دیا کہ کچھ قباحت نہیں ہے، رات میں اور دن میں، اور بعض اہلِ علم سے مجھے پہنچا ہے کہ وہ نفل پڑھتے تھے سفر میں۔
امام مالک رحمہ سے پوچھا گیا سفر میں نفل پڑھنے کا؟ تو جواب دیا کہ کچھ قباحت نہیں ہے، رات میں اور دن میں، اور بعض اہلِ علم سے مجھے پہنچا ہے کہ وہ نفل پڑھتے تھے سفر میں۔
حدیث نمبر: 352
وَحَدَّثَنِي عَنْ مَالِك ، قَالَ: بَلَغَنِي ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ يَرَى ابْنَهُ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَتَنَفَّلُ فِي السَّفَرِ فَلَا يُنْكِرُ عَلَيْهِ
علامہ وحید الزماں
حضرت نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنے بیٹے عبیداللہ کو سفر میں نفل پڑھتے ہوئے دیکھتے تھے پھر کچھ انکار نہ کرتے تھے ان پر۔
حدیث نمبر: 353
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ ، عَنْ أَبِي الْحُبَاب سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُصَلِّي وَهُوَ عَلَى حِمَارٍ وَهُوَ مُتَوَجِّهٌ إِلَى خَيْبَرَ "
علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے دیکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے گدھے پرو اور رخ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خیبر کی جانب تھا۔
حدیث نمبر: 354
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ فِي السَّفَرِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِهِ . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ : وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ يَفْعَلُ ذَلِكَ
علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے تھے اونٹ پر سفر میں، جس طرف اونٹ کا منہ ہوتا تھا اسی طرف اپنا منہ کرتے تھے۔ حضرت عبداللہ بن دینار نے کہا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی ایسا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 355
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ : " رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ فِي السَّفَرِ وَهُوَ يُصَلِّي عَلَى حِمَارٍ وَهُوَ مُتَوَجِّهٌ إِلَى غَيْرِ الْقِبْلَةِ يَرْكَعُ وَيَسْجُدُ إِيمَاءً مِنْ غَيْرِ أَنْ يَضَعَ وَجْهَهُ عَلَى شَيْءٍ "
علامہ وحید الزماں
یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ میں نے دیکھا سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو نماز پڑھتے تھے سفر میں گدھے پر، اور منہ ان کا قبلہ کی طرف نہ تھا، رکوع اور سجدہ اشارہ سے کر لیتے تھے بغیر اس امر کے کہ منہ اپنا کسی چیز پر رکھیں۔