حدیث نمبر: 336
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ " كَانَ إِذَا خَرَجَ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا قَصَرَ الصَّلَاةَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ "
علامہ وحید الزماں
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب مدینہ سے نکلتے مکہ کو حج یا عمرہ کے لیے تو قصر کرتے نماز کا ذوالحلیفہ سے۔
حدیث نمبر: 337
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، " أَنَّهُ رَكِبَ إِلَى رِيمٍ فَقَصَرَ الصَّلَاةَ فِي مَسِيرِهِ ذَلِكَ " ¤ قَالَ مَالِك : وَذَلِكَ نَحْوٌ مِنْ أَرْبَعَةِ بُرُدٍ
علامہ وحید الزماں
حضرت سالم بن عبداللہ سے روایت ہے کہ ان کے باپ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما مدینہ سے سوار ہوئے ریم کو جانے کے لیے تو قصر کیا نماز کو راہ میں۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ریم مدینہ سے چار برد کے فاصلے پر ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ریم مدینہ سے چار برد کے فاصلے پر ہے۔
حدیث نمبر: 338
حَدَّثَنِي ، عَنْ حَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ " رَكِبَ إِلَى ذَاتِ النُّصُبِ فَقَصَرَ الصَّلَاةَ فِي مَسِيرِهِ ذَلِكَ " . ¤قَالَ مَالِك : وَبَيْنَ ذَاتِ النُّصُبِ وَالْمَدِينَةِ أَرْبَعَةُ بُرُدٍ
علامہ وحید الزماں
حضرت سالم بن عبداللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سوار ہوئے مدینہ سے ذات النصب کو تو قصر کیا نماز کو راہ میں۔
امام مالک رحمہ نے فرمایا: ذات النصب مدینہ سے چار بُرد ہوگا۔
امام مالک رحمہ نے فرمایا: ذات النصب مدینہ سے چار بُرد ہوگا۔
حدیث نمبر: 339
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، " أَنَّهُ كَانَ يُسَافِرُ إِلَى خَيْبَرَ فَيَقْصُرُ الصَّلَاةَ "
علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سفر کرتے تھے مدینہ سے خیبر کا تو قصر کرتے تھے نماز کو۔
حدیث نمبر: 340
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ " كَانَ يَقْصُرُ الصَّلَاةَ فِي مَسِيرِهِ الْيَوْمَ التَّامِّ "
علامہ وحید الزماں
حضرت سالم بن عبداللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما قصر کرتے تھے نماز کا پورے ایک دن کی مسافت میں۔
حدیث نمبر: 341
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ نَافِعٍ ، " أَنَّهُ كَانَ يُسَافِرُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ الْبَرِيدَ فَلَا يَقْصُرُ الصَّلَاةَ "
علامہ وحید الزماں
نافع سفر کرتے تھے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ ایک برید کا تو نہیں قصر کرتے تھے نماز کا۔
حدیث نمبر: 342
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، أَنَّهُ بَلَغَهُ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ " كَانَ يَقْصُرُ الصَّلَاةَ فِي مِثْلِ مَا بَيْنَ مَكَّةَ ، وَالطَّائِفِ ، وَفِي مِثْلِ مَا بَيْنَ مَكَّةَ ، وَعُسْفَانَ ، وَفِي مِثْلِ مَا بَيْنَ مَكَّةَ ، وَجُدَّةَ " . ¤ قَالَ مَالِك : وَذَلِكَ أَرْبَعَةُ بُرُدٍ وَذَلِكَ أَحَبُّ مَا تُقْصَرُ إِلَيَّ فِيهِ الصَّلَاةُ
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما قصر کرتے تھے نماز کا اس قدر مسافت میں جتنی مکہ اور طائف کے بیچ میں ہے، اور جتنی مکہ اور عسفان کے بیچ میں ہے، اور جتنی مکہ اور جدہ کے بیچ میں ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: مجھے بہت پسند ہے قصر کے باب میں اور یہ سب مسافتیں چار چار برد کی ہوں گی۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: مجھے بہت پسند ہے قصر کے باب میں اور یہ سب مسافتیں چار چار برد کی ہوں گی۔
حدیث نمبر: 342B
قَالَ مَالِك : لَا يَقْصُرُ الَّذِي يُرِيدُ السَّفَرَ الصَّلَاةَ حَتَّى يَخْرُجَ مِنْ بُيُوتِ الْقَرْيَةِ وَلَا يُتِمُّ حَتَّى يَدْخُلَ أَوَّلَ بُيُوتِ الْقَرْيَةِ أَوْ يُقَارِبَ ذَلِكَ
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے کہا: نہ قصر کرے مسافر نماز کا جب تک نکل نہ جائے آبادی سے شہر کی، اور نہ ترک کرے قصر کو جب تک آبادی میں شہر کی داخل نہ ہو یا اس کے قریب نہ ہو جائے۔