کتب حدیث ›
موطا امام مالك رواية يحييٰ › ابواب
› باب: سفر میں امام کا جمعہ کے دن کسی گاؤں میں اُترنے کا بیان
حدیث نمبر: 237Q1
قَالَ مَالِكٌ: إِذَا نَزَلَ الْإِمَامُ بِقَرْيَةٍ تَجِبُ فِيهَا الْجُمُعَةُ، وَالْإِمَامُ مُسَافِرٌ. فَخَطَبَ وَجَمَّعَ بِهِمْ، فَإِنَّ أَهْلَ تِلْكَ الْقَرْيَةِ وَغَيْرَهُمْ يُجَمِّعُونَ مَعَهُ
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر امام ایسے گاؤں میں اُترا جہاں جمعہ واجب ہے اور امام مسافر ہے، اس نے خطبہ پڑھا اور جمعہ ادا کیا تو گاؤں والے بھی اس کے ساتھ جمعہ پڑھ لیں۔
حدیث نمبر: 237Q2
قَالَ مَالِكٌ: وَإِنْ جَمَّعَ الْإِمَامُ وَهُوَ مُسَافِرٌ، بِقَرْيَةٍ لَا تَجِبُ فِيهَا الْجُمُعَةُ، فَلَا جُمُعَةَ لَهُ وَلَا لِأَهْلِ تِلْكَ الْقَرْيَةِ، وَلَا لِمَنْ جَمَّعَ مَعَهُمْ مِنْ غَيْرِهِمْ، وَلْيُتَمِّمْ أَهْلُ تِلْكَ الْقَرْيَةِ وَغَيْرُهُمْ، مِمَّنْ لَيْسَ بِمُسَافِرٍ، الصَّلَاةَ
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر امام نے ایسے گاؤں میں جمعہ پڑھا جہاں پر جمعہ واجب نہیں ہے، تو نہ امام کا جمعہ درست ہوگا نہ جن لوگوں نے اس کے ساتھ جمعہ پڑھا اُن کا نہ گاؤں والوں کا، بلکہ جو لوگ مقیم ہیں وہ اپنی چار رکعتیں پوری کریں۔
حدیث نمبر: 237Q3
قَالَ مَالِكٌ: وَلَا جُمُعَةَ عَلَى مُسَافِرٍ
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: مسافر پر جمعہ واجب نہیں ہے۔