کتب حدیث ›
موطا امام مالك رواية يحييٰ › ابواب
› باب: جس شخص کی ناک سے خون بہنے لگے جمعہ کے دن اس کا بیان
حدیث نمبر: 236Q1
قَالَ مَالِكٌ: مَنْ رَعَفَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ، فَخَرَجَ فَلَمْ يَرْجِعْ، حَتَّى فَرَغَ الْإِمَامُ مِنْ صَلَاتِهِ، فَإِنَّهُ يُصَلِّي أَرْبَعًا.
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: جس شخص کی ناک سے خون بہنے لگے جمعہ کے دن اور امام خطبہ پڑھتا ہو اور وہ باہر چلا جائے، پھر جب امام فارغ ہو جائے نماز سے تو لوٹ کر آئے، وہ چار رکعتیں ظہر کی پڑھے۔
حدیث نمبر: 236Q2
قَالَ مَالِكٌ: فِي الَّذِي يَرْكَعُ رَكْعَةً مَعَ الْإِمَامِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثُمَّ يَرْعُفُ فَيَخْرُجُ فَيَأْتِي وَقَدْ صَلَّى الْإِمَامُ الرَّكْعَتَيْنِ كِلْتَيْهِمَا أَنَّهُ يَبْنِي بِرَكْعَةٍ أُخْرَى مَا لَمْ يَتَكَلَّمْ.
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: جس شخص نے ایک رکعت پڑھی امام کے ساتھ جمعہ کی، پھر اس کی ناک سے خون بہنے لگا تو وہ باہر چلا گیا، اب جب امام دونوں رکعتیں پڑھ چکا تو لوٹ کر آیا تو وہ ایک رکعت پڑھ لے اگر اس نے بات نہ کی ہو۔
حدیث نمبر: 236Q3
قَالَ مَالِكٌ: لَيْسَ عَلَى مَنْ رَعَفَ، أَوْ أَصَابَهُ أَمْرٌ لَا بُدَّ لَهُ مِنَ الْخُرُوجِ، أَنْ يَسْتَأْذِنَ الْإِمَامَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، إِذَا أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ.
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: جس شخص کی ناک سے خون بہنے لگے یا اور کوئی امر ایسا لاحق ہو کہ نکلنے کی ضرورت واقع ہو تو امام سے اجازت لینا ضروری نہیں۔