موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الجهاد— کتاب: جہاد کے بیان میں
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغُلُولِ باب: غنیمت کے مال میں سے چرانے کا بیان
حدیث نمبر: 981
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ ، قَالَ : تُوُفِّيَ رَجُلٌ يَوْمَ حُنَيْنٍ، وَإِنَّهُمْ ذَكَرُوهُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَزَعَمَ زَيْدٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ "، فَتَغَيَّرَتْ وُجُوهُ النَّاسِ لِذَلِكَ، فَزَعَمَ زَيْدٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ صَاحِبَكُمْ قَدْ غَلَّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ " قَالَ : فَفَتَحْنَا مَتَاعَهُ، فَوَجَدْنَا خَرَزَاتٍ مِنْ خَرَزِ يَهُودَ مَا تُسَاوِينَ دِرْهَمَيْنِ علامہ وحید الزماں
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ نے کہا: ایک شخص مر گیا حنین کی لڑائی میں، تو بیان کیا گیا یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز پڑھ لو اپنے ساتھی پر۔“ لوگوں کے چہرے زرد ہو گئے، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص نے مالِ غنیمت میں چوری کی تھی۔“ سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم نے اس شخص کا اسباب کھولا تو چند منکے یہودیوں کے پائے، جو دو درہم کا مال بھی نہ تھا۔