موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الحج— کتاب: حج کے بیان میں
بَابُ جَامِعِ الْحَجِّ باب: حج کی مختلف احادیث کا بیان
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، أَنَّهُ قَالَ : وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلنَّاسِ بِمِنًى، وَالنَّاسُ يَسْأَلُونَهُ، فَجَاءَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ لَهُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَمْ أَشْعُرْ فَحَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَنْحَرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " انْحَرْ وَلَا حَرَجَ " . ثُمَّ جَاءَهُ آخَرُ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَمْ أَشْعُرْ، فَنَحَرْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ، قَالَ : " ارْمِ وَلَا حَرَجَ " . قَالَ : فَمَا سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شَيْءٍ قُدِّمَ وَلَا أُخِّرَ، إِلَّا قَالَ : " افْعَلْ وَلَا حَرَجَ " سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہرے منیٰ میں حجۃ الوداع میں، اور لوگ مسئلے پوچھتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے، سو ایک شخص آیا، اس نے کہا: یا رسول اللہ! میں نے سر منڈا لیا قبل نحر کے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب ذبح کر لے کچھ حرج نہیں ہے۔“ پھر دوسرا شخص آیا، وہ بولا: یا رسول اللہ! میں نے نادانی سے نحر کیا قبل رمی کے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمی کر لے کچھ حرج نہیں ہے۔“ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر جب سوال ہوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی چیز کو مقدم یا مؤخر کرنے کا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کر لے کچھ حرج نہیں ہے۔“