موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الحج— کتاب: حج کے بیان میں
بَابُ فِدْيَةِ مَا أُصِيبَ مِنَ الطَّيْرِ وَالْوَحْشِ باب: جو شکار مارے پرند چرند کا، اس کی جزاء کا بیان
حدیث نمبر: 934
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، " أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ " قَضَى فِي الضَّبُعِ بِكَبْشٍ، وَفِي الْغَزَالِ بِعَنْزٍ، وَفِي الْأَرْنَبِ بِعَنَاقٍ، وَفِي الْيَرْبُوعِ بِجَفْرَةٍ " علامہ وحید الزماں
حضرت ابوزبیر مکی سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حکم کیا: بجو کے مارنے میں ایک مینڈھے کا، اور ہرن میں ایک بکری کا، اور خرگوش میں بکری کے بچے کا جو سال بھر کا ہو، اور جنگلی چوہے میں بکری کے چار ماہ کے بچے کا۔