موطا امام مالك رواية يحييٰ
— کتاب: طہارت کے بیان میں
بَابُ الْوُضُوءِ مِنْ مَسِّ الْفَرْجِ باب: شرمگاہ کو چھونے سے وضو لازم ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 93
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُ قَالَ : كُنْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فِي سَفَرٍ ، فَرَأَيْتُهُ بَعْدَ أَنْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ تَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّى ، قَالَ : فَقُلْتُ لَهُ : إِنَّ هَذِهِ لَصَلَاةٌ مَا كُنْتَ تُصَلِّيهَا ، قَالَ : " إِنِّي بَعْدَ أَنْ تَوَضَّأْتُ لِصَلَاةِ الصُّبْحِ مَسِسْتُ فَرْجِي ، ثُمَّ نَسِيتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ فَتَوَضَّأْتُ وَعُدْتُ لِصَلَاتِي " علامہ وحید الزماں
حضرت سالم بن عبداللہ سے روایت ہے کہ میں سفر میں ساتھ تھا سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے تو دیکھا میں نے آج آفتاب نکلا، تو وضو کیا انہوں نے اور نماز پڑھی، میں نے کہا کہ آج آپ نے ایسی نماز پڑھی جس کو آپ نہ پڑھتے تھے۔ کہا سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ آج میں نے وضو کر کے اپنے ذَکر کو چھو لیا تھا، پھر وضو کرنا میں بھول گیا اور نماز صبح کی میں نے پڑھ لی، اس لیے میں نے اب وضو کیا اور نماز کو دوبارہ پڑھ لیا۔