موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الحج— کتاب: حج کے بیان میں
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِلَاقِ باب: سر منڈانے کا بیان
حدیث نمبر: 888
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " اللَّهُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ "، قَالُوا : وَالْمُقَصِّرِينَ، يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " اللَّهُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ "، قَالُوا : وَالْمُقَصِّرِينَ، يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " وَالْمُقَصِّرِينَ " علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ رحم کرے حلق کرنے والوں پر۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: اور قصر کرنے والوں پر یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ رحم کرے حلق کرنے والوں پر۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: اور قصر کرنے والوں پر یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور قصر کرنے والوں پر۔“