موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الحج— کتاب: حج کے بیان میں
بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّحْرِ فِي الْحَجِّ باب: حج میں نحر کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 882
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ بَلَغَهُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بِمِنًى : " هَذَا الْمَنْحَرُ وَكُلُّ مِنًى مَنْحَرٌ "، وَقَالَ : " فِي الْعُمْرَةِ هَذَا الْمَنْحَرُ يَعْنِي الْمَرْوَةَ، وَكُلُّ فِجَاجِ مَكَّةَ، وَطُرُقِهَا مَنْحَرٌ " علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا منیٰ کو: ”نحر کی جگہ یہ ہے، اور ساری منیٰ نحر کی جگہ ہے۔“ اور عمرہ میں کہا مروہ کو: ”نحر کی جگہ یہ ہے، اور سب راستے مکہ کے نحر کی جگہ ہے۔“