موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الحج— کتاب: حج کے بیان میں
بَابُ السَّيْرِ فِي الدَّفْعَةِ باب: عرفات سے لوٹتے وقت چلنے کا بیان
حدیث نمبر: 880
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ : سُئِلَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، وَأَنَا جَالِسٌ مَعَهُ، كَيْفَ كَانَ يَسِيرُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ حِينَ دَفَعَ ؟ قَالَ : " كَانَ يَسِيرُ الْعَنَقَ فَإِذَا وَجَدَ فَجْوَةً نَصَّ " .¤قَالَ مَالِك : قَالَ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ : وَالنَّصُّ فَوْقَ الْعَنَقِعلامہ وحید الزماں
حضرت عروہ بن زبیر نے کہا کہ سوال ہوا سیدنا اُسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے اور میں بیٹھا تھا پاس ان کے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حجِ وداع میں کس طرح چلاتے تھے اونٹ کو؟ کہا انہوں نے: چلاتے تھے ذرا تیز، جب جگہ پاتے تو خوب دوڑا کر چلاتے تھے۔
کہا امام مالک رحمہ اللہ نے: کہا ہشام نے: نص عنق سے زیادہ ہے۔