موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الحج— کتاب: حج کے بیان میں
بَابُ الْبَدْءِ بِالصَّفَا فِي السَّعْيِ باب: سعی صفا سے شروع کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 828
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ وَهُوَ عَلَى الصَّفَا يَدْعُو ، يَقُولُ : " اللَّهُمَّ إِنَّكَ قُلْتَ : ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ ، وَإِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ ، وَإِنِّي أَسْأَلُكَ كَمَا هَدَيْتَنِي لِلْإِسْلَامِ ، أَنْ لَا تَنْزِعَهُ مِنِّي ، حَتَّى تَتَوَفَّانِي وَأَنَا مُسْلِمٌ " علامہ وحید الزماں
نافع نے سنا سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے، وہ صفا پر دعا مانگتے تھے: اے پروردگار! تو نے فرمایا کہ ”دعا کرو میں قبول کروں گا“ اور تو وعدہ خلافی نہیں کرتا، میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ جیسے تو نے مجھ کو اسلام کی راہ دکھائی، سو مرتے دم تک اسلام سے نہ چھڑائیو، یہاں تک کہ میں مروں مسلمان رہ کر۔