موطا امام مالك رواية يحييٰ
— کتاب: طہارت کے بیان میں
بَابُ الْعَمَلِ فِيمَنْ غَلَبَهُ الدَّمُ مِنْ جُرْحٍ أَوْ رُعَافٍ باب: جس شخص کا خون زخم یا نکسیر پھوٹنے سے برابر بہتا رہے، اس کا بیان
حدیث نمبر: 82
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ ، قَالَ: " مَا تَرَوْنَ فِيمَنْ غَلَبَهُ الدَّمُ مِنْ رُعَافٍ فَلَمْ يَنْقَطِعْ عَنْهُ؟ " . ¤ قَالَ مَالِك: قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، ثُمّ قَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ: " أَرَى أَنْ يُومِئَ بِرَأْسِهِ إِيمَاءً " . ¤ قَالَ يَحْيَى: قَالَ مَالِك: وَذَلِكَ أَحَبُّ مَا سَمِعْتُ إِلَيَّ فِي ذَلِكَعلامہ وحید الزماں
حضرت یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ حضرت سعید بن مسیّب رحمہ اللہ نے کہا کہ جس شخص کا خون نکسیر پھوٹنے سے جاری رہے اور خون بند نہ ہو تو اس کے حق میں تم کیا کہتے ہو؟
کہا یحییٰ بن سعید نے، پھر کہا سعید بن مسیّب نے کہ میرے نزدیک نماز اشارہ سے پڑھ لے۔
کہا امام مالک رحمہ اللہ نے کہ قول سعید بن مسیّب کا بہت پسند ہے مجھ کو منجملہ اُن اقوال کے جو سنے میں نے اس باب میں۔