موطا امام مالك رواية يحييٰ — حدیث نمبر 814
باب: طواف میں استلام کرنے کا بیان
بَابُ الِاسْتِلَامِ فِي الطَّوَافِ
حدیث نمبر: 814
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَنَّ أَبَاهُ " كَانَ إِذَا طَافَ بِالْبَيْتِ يَسْتَلِمُ الْأَرْكَانَ كُلَّهَا وَكَانَ لَا يَدَعُ الْيَمَانِيَّ إِلَّا أَنْ يُغْلَبَ عَلَيْهِ " علامہ وحید الزماں
حضرت ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ ان کے باپ حضرت عروہ بن زبیر جب طواف کرتے خانۂ کعبہ کا تو سب رکنوں کا استلام کرتے، خصوصاً رکنِ یمانی کو ہرگز نہ چھوڑتے مگر جب مجبور ہو جاتے۔