موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الحج— کتاب: حج کے بیان میں
بَابُ الِاسْتِلَامِ فِي الطَّوَافِ باب: طواف میں استلام کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 814
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَنَّ أَبَاهُ " كَانَ إِذَا طَافَ بِالْبَيْتِ يَسْتَلِمُ الْأَرْكَانَ كُلَّهَا وَكَانَ لَا يَدَعُ الْيَمَانِيَّ إِلَّا أَنْ يُغْلَبَ عَلَيْهِ " علامہ وحید الزماں
حضرت ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ ان کے باپ حضرت عروہ بن زبیر جب طواف کرتے خانۂ کعبہ کا تو سب رکنوں کا استلام کرتے، خصوصاً رکنِ یمانی کو ہرگز نہ چھوڑتے مگر جب مجبور ہو جاتے۔