موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الحج— کتاب: حج کے بیان میں
بَابُ الرَّمَلِ فِي الطَّوَافِ باب: طواف میں ر مل کا بیان
حدیث نمبر: 809
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَنَّ أَبَاهُ كَانَ إِذَا طَافَ بِالْبَيْتِ يَسْعَى الْأَشْوَاطَ الثَّلَاثَةَ ، يَقُولُ : " اللَّهُمَّ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَا وَأَنْتَ تُحْيِي بَعْدَ مَا أَمَتَّا " يَخْفِضُ صَوْتَهُ بِذَلِكَ علامہ وحید الزماں
حضرت عروہ بن زبیر جب طواف کرتے خانۂ کعبہ کا تو دوڑ کر چلتے تین پھیروں میں، اور آہستہ سے کہتے: اے اللہ! سوائے تیرے کوئی سچا معبود نہیں، اور جِلا دے گا ہم کو بعد مرنے کے۔