موطا امام مالك رواية يحييٰ
— کتاب: طہارت کے بیان میں
بَابُ الْعَمَلِ فِي الرُّعَافِ باب: نکسیر پھوٹنے کے بیان میں
حدیث نمبر: 80
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُجَبَّرِ ، أَنَّهُ " رَأَى سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَخْرُجُ مِنْ أَنْفِهِ الدَّمُ حَتَّى تَخْتَضِبَ أَصَابِعُهُ ، ثُمَّ يَفْتِلُهُ ثُمَّ يُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأُ " علامہ وحید الزماں
حضرت عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ انہوں نے دیکھا کہ سیدنا سالم بن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو خون نکلتا تھا ان کی ناک سے یہاں تک کہ رنگین ہو جاتی تھیں انگلیاں اُن کی، پھر مل ڈالتے تھے اس کو، پھر نماز پڑھتے اور وضو نہ کرتے۔