موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الحج— کتاب: حج کے بیان میں
بَابُ مَا يَجُوزُ لِلْمُحْرِمِ أَنْ يَفْعَلَهُ باب: جو کام محرم کو درست ہیں اُن کا بیان
حدیث نمبر: 791
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهُدَيْرِ ، أَنَّهُ " رَأَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يُقَرِّدُ بَعِيرًا لَهُ فِي طِينٍ بِالسُّقْيَا وَهُوَ مُحْرِمٌ " . ¤ قَالَ مَالِك : وَأَنَا أَكْرَهُهُعلامہ وحید الزماں
حضرت ربیعہ بن عبداللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے دیکھا سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو جوئیں نکالتے تھے اپنے اونٹ کی، اور پھینک دیتے تھے جوں کو خاک میں موضع سقیا میں، اور وہ احرام باندھے ہوئے تھے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے کہا: میں اس کام کو مکروہ جانتا ہوں۔