موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الحج— کتاب: حج کے بیان میں
بَابُ جَامِعِ مَا جَاءَ فِي الْعُمْرَةِ باب: عمرہ کی متفرق حدیثوں کا بیان
حدیث نمبر: 768
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ : " افْصِلُوا بَيْنَ حَجِّكُمْ وَعُمْرَتِكُمْ ، فَإِنَّ ذَلِكَ أَتَمُّ لِحَجِّ أَحَدِكُمْ وَأَتَمُّ لِعُمْرَتِهِ أَنْ يَعْتَمِرَ فِي غَيْرِ أَشْهُرِ الْحَجِّ " علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: جدائی کرو حج اور عمرہ میں، تاکہ حج بھی پورا ادا ہو اور عمرہ بھی پورا ادا ہو، اور وہ اس طرح کہ حج کے مہینوں میں عمرہ نہ کرے بلکہ اور دنوں میں کرے۔