موطا امام مالك رواية يحييٰ
— کتاب: طہارت کے بیان میں
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّعَافِ باب: ان روایات کا بیان جو نکسیر پھوٹنے کے بیان میں
حدیث نمبر: 76
حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ " كَانَ إِذَا رَعَفَ انْصَرَفَ فَتَوَضَّأَ ، ثُمَّ رَجَعَ فَبَنَى وَلَمْ يَتَكَلَّمْ " علامہ وحید الزماں
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سيدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما کی جب نکسیر پھوٹتی تو (نماز وہیں چھوڑ کر) چلے جاتے ، پھر وضو کرے ، پھر واپس آتے ، پھر (گزشتہ نماز پر) بنیاد رکھتے (اور باقی ماندہ نماز پوری کرتے اور اس دورانیے میں ) وہ گفتگو نہیں کرتے تھے ۔