موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الحج— کتاب: حج کے بیان میں
بَابُ مَا جَاءَ فِي الطِّيبِ فِي الْحَجِّ باب: حج میں خوشبو لگانے کا بیان
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ أَسْلَمَ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَجَدَ رِيحَ طِيبٍ وَهُوَ بِالشَّجَرَةِ ، فَقَالَ : " مِمَّنْ رِيحُ هَذَا الطِّيبِ ؟ " فَقَالَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ : مِنِّي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، فَقَالَ : " مِنْكَ لَعَمْرُ اللَّهِ " ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ : إِنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ طَيَّبَتْنِي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، فَقَالَ عُمَرُ : " عَزَمْتُ عَلَيْكَ لَتَرْجِعَنَّ فَلْتَغْسِلَنَّهُ " حضرت اسلم سے جو مولیٰ ہیں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے، روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو خوشبو آئی اور وہ شجرہ میں تھے (چھے میل ہے مدینہ سے)، سو کہا کے یہ خوشبو کس شخص سے آتی ہے؟ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ بولے: مجھ سے اے امیر المومنین! سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں، تمہیں قسم ہے اللہ کریم کے بقا کی۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بولے کہ اُم المومنین سیدہ اُم حبیبہ رضی اللہ عنہا نے خوشبو لگا دی میرے اے امیر المومنین! سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ تم دھو ڈالو اس کو جا کر۔