موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الحج— کتاب: حج کے بیان میں
بَابُ الْغُسْلِ لِلْإِهْلَالِ باب: احرام کے لیے غسل کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 706
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ " كَانَ يَغْتَسِلُ لِإِحْرَامِهِ قَبْلَ أَنْ يُحْرِمَ وَلِدُخُولِهِ مَكَّةَ وَلِوُقُوفِهِ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ " علامہ وحید الزماں
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما غسل کرتے تھے احرام کے واسطے احرام باندھنے سے پہلے، اور غسل کرتے تھے مکہ میں داخل ہونے کے واسطے، اور غسل کرتے تھے نویں تاریخ عرفات میں ٹھہرنے کے واسطے۔