موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الزكاة— کتاب: زکوٰۃ کے بیان میں
بَابُ مَا جَاءَ فِي صَدَقَةِ الرَّقِيقِ وَالْخَيْلِ وَالْعَسَلِ باب: غلام لونڈی اور گھوڑوں اور شہد کی زکوٰۃ کا بیان
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ أَهْلَ الشَّامِ ، قَالُوا لِأَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ : خُذْ مِنْ خَيْلِنَا وَرَقِيقِنَا صَدَقَةً فَأَبَى ، ثُمَّ كَتَبَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَأَبَى عُمَرُ ، ثُمَّ كَلَّمُوهُ أَيْضًا ، فَكَتَبَ إِلَى عُمَرَ فَكَتَبَ إِلَيْهِ عُمَرُ : " إِنْ أَحَبُّوا فَخُذْهَا مِنْهُمْ وَارْدُدْهَا عَلَيْهِمْ وَارْزُقْ رَقِيقَهُمْ " . ¤ قَالَ مَالِك : مَعْنَى قَوْلِهِ رَحِمَهُ اللَّهُ وَارْدُدْهَا عَلَيْهِمْ ، يَقُولُ : عَلَى فُقَرَائِهِمْسلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ شام کے لوگوں نے سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ سے کہا کہ گھوڑوں اور غلاموں کی زکوٰۃ لیا کرو، انہوں نے انکار کیا اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو لکھ بھیجا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بھی انکار کیا۔ پھر لوگوں نے دوبارہ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ سے کہا، انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو لکھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جواب میں لکھا کہ اگر وہ لوگ ان چیزوں کی زکوٰۃ دینا چاہیں تو اسے ان سے لے کر انہی کے فقیروں کو دے دے، اور ان کے غلاموں اور لونڈیوں کی خوراک میں سرف کر۔