موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الصيام— کتاب: روزوں کے بیان میں
بَابُ مَا جَاءَ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ باب: شب قدر کا بیان
حدیث نمبر: 639
وَحَدَّثَنِي زِيَاد ، عَنْ مَالِك ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُنَيْسٍ الْجُهَنِيَّ ، قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي رَجُلٌ شَاسِعُ الدَّارِ فَمُرْنِي لَيْلَةً أَنْزِلُ لَهَا ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " انْزِلْ لَيْلَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ مِنْ رَمَضَانَ " علامہ وحید الزماں
حضرت ابوالنضر سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن اُنیس جہنی رضی اللہ عنہ نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میرا گھر دور ہے، تو ایک رات مقرر کیجیئے کہ اس رات میں اس مسجد میں رہوں اور عبادت کروں۔ فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”تئیسویں شب کو رمضان میں۔“