موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الصيام— کتاب: روزوں کے بیان میں
بَابُ مَا جَاءَ فِي الصِّيَامِ فِي السَّفَرِ باب: سفر میں روزہ رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 604
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، " أَنَّهُ كَانَ يُسَافِرُ فِي رَمَضَانَ وَنُسَافِرُ مَعَهُ فَيَصُومُ عُرْوَةُ وَنُفْطِرُ نَحْنُ ، فَلَا يَأْمُرُنَا بِالصِّيَامِ " علامہ وحید الزماں
حضرت ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ حضرت عروہ بن زبیر سفر کرتے تھے رمضان میں، اور ہم سفر کرتے تھے ساتھ ان کے، تو روزہ رکھتے تھے حضرت عروہ اور ہم نہ رکھتے تھے، سو ہم کو حکم نہیں کرتے تھے روزہ رکھنے کا۔