موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الجنائز— کتاب: جنازوں کے بیان میں
بَابُ جَامِعِ الْجَنَائِزِ باب: جنازے کے احکام میں مختلف حدیثیں
حدیث نمبر: 566
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا مَاتَ عُرِضَ عَلَيْهِ مَقْعَدُهُ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ ، إِنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَمِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ ، وَإِنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَمِنْ أَهْلِ النَّارِ ، يُقَالُ لَهُ : هَذَا مَقْعَدُكَ حَتَّى يَبْعَثَكَ اللَّهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ " علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی مر جاتا ہے تو صبح اور شام اس کو مقام اس کا بتایا جاتا ہے، اگر جنت والوں میں سے ہے تو جنت میں، اور جو دوزخ والوں میں سے ہے تو دوزخ میں، اور کہا جاتا ہے کہ یہ ٹھکانہ ہے تیرا جب تجھے اٹھائے گا اللہ جل جلالہُ قیامت کے دن۔“