موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الجنائز— کتاب: جنازوں کے بیان میں
بَابُ جَامِعِ الْجَنَائِزِ باب: جنازے کے احکام میں مختلف حدیثیں
حدیث نمبر: 565
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، أَنَّهُ بَلَغَهُ ، أَنَّ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنْ نَبِيٍّ يَمُوتُ حَتَّى يُخَيَّرَ " قَالَتْ : فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : " اللَّهُمَّ الرَّفِيقَ الْأَعْلَى " فَعَرَفْتُ أَنَّهُ ذَاهِبٌ علامہ وحید الزماں
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”کوئی پیغمبر نہیں مرتا ہے یہاں تک کہ اس کو اختیار دیا جاتا ہے۔“ کہا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے: میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، فرماتے تھے: ”یا اللہ! میں نے اختیار کیا بلند رفیقوں کو۔“ جب میں نے جانا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جانے والے ہیں دنیا سے۔