موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الجنائز— کتاب: جنازوں کے بیان میں
بَابُ النَّهْيِ عَنْ أَنْ تُتْبَعَ الْجَنَازَةُ بِنَارٍ باب: جنازہ کے پیچھے آگ لے جانے کی ممانعت
حدیث نمبر: 530
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، أَنَّهَا قَالَتْ لِأَهْلِهَا : " أَجْمِرُوا ثِيَابِي إِذَا مِتُّ ثُمَّ حَنِّطُونِي ، وَلَا تَذُرُّوا عَلَى كَفَنِي حِنَاطًا وَلَا تَتْبَعُونِي بِنَارٍ " علامہ وحید الزماں
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا نے کہا اپنے گھر والوں سے: میں جب مر جاؤں تو میرے کپڑوں کو خوشبو سے بسانا، پھر میرے بدن پر خوشبو لگانا، لیکن میرے کفن پر نہ چھڑکنا، اور میرے جنازہ کے ساتھ آگ نہ رکھنا۔