موطا امام مالك رواية يحييٰ — حدیث نمبر 504
باب: دعا کے بیان میں
بَابُ مَا جَاءَ فِي الدُّعَاءِ
حدیث نمبر: 504
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : " مَا مِنْ دَاعٍ يَدْعُو إِلَّا كَانَ بَيْنَ إِحْدَى ثَلَاثٍ إِمَّا أَنْ يُسْتَجَابَ لَهُ ، وَإِمَّا أَنْ يُدَّخَرَ لَهُ ، وَإِمَّا أَنْ يُكَفَّرَ عَنْهُ " علامہ وحید الزماں
زید بن اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ کہتے تھے: جو شخص دعا کرتا ہے تو اس کی دعا تین حال سے خالی نہیں ہوتی، یا قبول ہو جاتی ہے، یا رکھ چھوڑی جاتی ہے قیامت کے دن پر، یا گناہوں کا کفارہ ہو جاتی ہے۔